متعلقہ

جمع

بھوت کی وجہ سے ہم نے آبائی گھر چھوڑ دیا : سوہا علی خان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

Spread the love

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سوہا علی خان نے آبائی گھر چھوڑنے ک حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے نواب خاندان کو بھوت نے محل چھوڑنے پر مجبور کیا۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوہا علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے ایک بھوت کی وجہ سے اپنا آبائی گھر چھوڑ دیا تھا۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’چھوری 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نے حقیقی زندگی میں پیش آنے والے ڈراؤنے واقعے سے پردہ اُٹھا دیا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جس وقت ہمارا خاندان پیلی کوٹھی رہتا تھا اس وقت پٹودی خاندان کا پہلی بار کسی بھوت سے واسطہ پڑا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ میری پیدائش سے پہلے کی بات ہے اس لیے مجھے اس کی صداقت کا صحیح نہیں معلوم لیکن پٹودی محل کے ساتھ ہی ایک محل ہے، جسے پیلی کوٹھی کہتے ہیں، ہمارا خاندان پہلے وہاں رہتا تھا، اس وقت بظاہر، کسی بھوت نے میری پھوپھی کو تھپڑ مارا تھا، جس کے نشان ان کے چہرے پر دیکھ سکتے تھے، اس سے وہ خوفزدہ ہو گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس خوفناک واقعے کی وجہ سے ان کے خاندان نے راتوں رات وہاں سے پٹودی محل سے منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

سوہا علی نے یہ بھی بتایا کہ پیلی کوٹھی پٹودی محل کے پاس ہی ہے اس کے باوجود آج بھی خالی اور کھنڈر جیسی حالت میں ہے جس کی کوئی تو وجہ ضرور ہے کہ لوگ وہاں رہنا نہیں چاہتے۔