متعلقہ

جمع

بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر انٹرنیشنل واٹر میں کہاں ہے ۔۔؟ خبر کی حقیقت سامنے آ گئی

Spread the love

 راولپنڈی ( وی او پی نیوز  )بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر انٹرنیشنل واٹر میں کہاں ہے ۔۔؟ سیکیورٹی ذرائع نے اصل صورتحال بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق فضائی اور  زمینی جنگ میں بری طرح مار کھانے کے بعد بھارت اب نیوی سے  بھی جنگی جنون اور جارحیت کی خبریں میڈیا پر چلوانے لگا۔ بھارت غیر ملکی میڈیا میں جھوٹ بیچنے لگاہے۔  مسلح بھارتی ائیر کرافٹ کیریئر کی کراچی کی طرف پیش قدمی کی گمراہ کن خبر چلوائی گئی۔بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر انٹرنیشنل واٹر میں اسی جگہ یا اس سے بھی تھوڑاسا پیچھے ہے جہاں یہ 6/7 مئی  کی رات کو بھارتی حملے کے وقت موجود تھا۔بھارتی ائیر کرافٹ کیریئر اب بھی اپنی اسی جگہ پر موجود ہے اور اس نے کوئی آگے کی طرف پیش قدمی نہیں کی ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا  کہ  افواج پاکستان دشمن کی ہر چال اور مکاری سے پوری طرح چوکس ہیں، افواج پاکستان دشمن کے  علاقے میں تمام ٹارگٹ مؤثر طریقے سے، اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور مناسب ہتھیار سے تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب افواج پاکستان دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔