متعلقہ

جمع

پاک،امریکہ تعلقات میں بڑا’’ ری سیٹ‘‘،بھارت کے ’’عالمی کھلاڑیوں‘‘ سے تعلقات متاثر : تہلکہ خیز رپورٹ

Spread the love

 لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاک،امریکہ  تعلقات میں بڑا’’ ری سیٹ‘‘،بھارت  کے  ’’عالمی کھلاڑیوں‘‘ کیساتھ  تعلقات متاثر ، ساؤتھ ایشیا میں حقیقی’’  نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر ‘‘ کون۔۔؟ اس حوالے سے اس رپورٹ میں شامل  تفصیلات انتہائی  توجہ طلب ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کیوں  تاریخی اور انتہائی اہم ہے اس حوالے سے چند نکات ملاحظہ کیجیے
1. پاکستان نے انتہائی مناسب طریقے سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ  اب ساؤتھ ایشیا میں حقیقی طور پر ایک نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر ہے جواس بات سے ثابت ہوتا ہے کے اس وقت جبکہ ایران ،اسرائیل جنگ کی کشیدگی عروج پر ہے ایسے حالات میں بھی ایک طرف ایران کہتا ہے ’’تشکر پاکستان‘‘ جبکہ دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم سے ملاقات ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور وہ پاکستان سے محبت کرتے ہے اور ایران اسرائیل جنگ پر پاکستان کے نقطۂ نظر اور مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستان کے چین کے ساتھ بھی  بہت اچھے تعلقات قائم ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ہندوستان کے تمام علاقائی اور  بیشتر عالمی کھلاڑیوں کے ساتھ متعصبانہ ذہنیت کی وجہ سے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔
2. ⁠بھارت واضح طور پر اپنی گھمنڈ اور جنگجو دہنیت کی وجہ سے تنہا ہوتا چلا جا رہا ہے ، یہ امر معرکۂ حق کے بعد خاص طور پر واضح چکا ہے۔
3. پاکستان معرکۂ حق کے بعد جنوبی ایشیاء میں واضح فاتح اور علاقائی مضبوطی کے  داعی کے طور پر ابھرا ہے جب کہ ہندوستان مغرور، ہٹ دھرمی اور غیر منطقی جنگ کو ہوا دینے والا ملک ہونے کی وجہ سے اپنا عالمی سیاسی سرمایہ کھوتا چلا جا رہا ہے۔
4. ⁠عالمی سطح پر واضح طور پر اب ثابت ہو چکا ہے کہ پاکستان اور بھارت آپس میں بالکل Hypenated ہیں اور پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی ماضی میں کی جانے والی کوششیں بری طرح ناکام اور بیک فائر ہو چکی ہیں۔
5.  معرکۂ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر واپس آگیا ہے اور امریکہ اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
6. صدر ٹرمپ کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی بالعموم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خاص طور پر تعریف واضح طور پر پاکستانی قیادت کی مضبوط قیادت اور فیصلہ سازی کی وجہ سے  دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور اعتبار کو ظاہر کرتی ہے
7. ⁠اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ اور صدر ٹرمپ سے تاریخی اور معنی خیز ملاقات، وہ بھی ایسے وقت میں جب ایران اسرائیل کشیدگی سنگین ہو چکی ہے، نے پاکستان کو گلوبل سین پر ایک ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھارا ہے۔
8. ⁠فیلڈ مارشل کی صدر ٹرمپ سے ملاقات صرف ایک ملاقات نہیں بلکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ایک بڑا ری سیٹ ہے جسکے روحِ رواں کاؤنٹر ٹیروریزم میں تعاون، مائنز اینڈ منرلز، کرپٹو کرنسی میں باہمی تجارت جیسے مستقل اور دائمی شراکت داری شامل ہے۔