متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

اٹک جیل میں قیدی کیساتھ ایسا کیا ہوا کہ 5 افسران معطل کر دیئے گئے؟ جانیے  

Spread the love

لاہور ( ایس ایم ایس  ) اٹک جیل میں قیدی کیساتھ ایسا کیا ہوا کہ 5 افسران معطل کر دیئے گئے؟

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدی پر تشدد میں ملوث 5 افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ پانچوں افسران کو اختیار سے تجاوز، بدانتظامی اور نااہلی پر  معطل کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سرمد حسن، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مشتاق احمد، چیف وارڈر محمد رفیق، ہیڈ وارڈر ذوالفقار اور وارڈر محمد ایوب شامل ہیں۔ معطل کیے گئے افسران و عملہ قیدی پر تشدد میں ملوث پائے گئے تھے جس پر انکے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر محکمے نے معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پیڈا کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ یاد رہے کہ کمزور سپروژن پر سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عارف شہزاد کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جاچکا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق عارف شہزاد کو ڈائریکٹوریٹ آف پریزن پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا اور اشتیاق احمد گل کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے تمام جیلوں میں انتظام و انصرام کیلئے قواعد و ضوابط جاری کر رکھے ہیں۔ جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی پر تشدد کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب اختیار سے تجاوز اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پانچوں معطل شدہ افسران کو پیڈا کے تحت کارروائی کیلئے انسپکٹریٹ آف پریزن پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔