متعلقہ

جمع

قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے ہجرت اور  آزادیٔ پاکستان کے واقعات پر مشتمل کتاب ’’ مال گاڑی میں امانتیں‘‘ شائع  کر دی 

Spread the love

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) 14 اگست ۔1947 کا دن تاقیامت ہر پاکستانی کے لیے توجہ کا محور  رہے گا ۔یہ دن ہمیں اسلاف کی قربانیوں اور دل گداز واقعات کی یاد دلاتا رہے گا ۔ انہی واقعات پر مشتمل کتاب ’’ مال گاڑی میں امانتیں‘‘ شائع ہو گئی ہے ۔ کتاب کے مصنف محمد حنیف بندھانی ایڈووکیٹ ہیں ، ایک خاص نوعیت کی کتاب ہے ۔یہ صرف ’’ محمد اسماعیل ‘‘ گورنمنٹ کنٹریکٹر ” کی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسے دور کی یاد دلاتی ہے جس کے بارے میں الطاف حسن قریشی  ( ایڈیٹر اردو ڈائجسٹ)کہتے ہیں کہ یہ وہ دورتھا’’ جب نقل مکانی ایک آزمائش ،ہجرت ایک عقیدے اور امانت داری ایک جہاد کا درجہ رکھتی تھی۔‘‘

اس کتاب میں مصنف نے بڑے اسلوب اور سادہ بیان میں آزادیٔ پاکستان کے واقعات کا تذکرہ کیا ہے جو ہجرت کے وقت ان کے ساتھ پیش آئے ۔مصنف کی پیدائش دہلی میں ہوئی۔ 9 -10  برس کی عمر میں خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے پاکستان آئے ۔ پاکستان آنے کے بعد کن کن حالات کا سامنا ہوا ۔مہاجر کیمپ لگائے گئے ۔لوگوں کے جذبات کیا تھے ؟ سب کچھ مصنف نے بڑے اسلوب سے بیان کیا ہے۔
محمد حنیف بندھانی نے ایک عظیم بیٹا ہونے کا حق ادا کیا ہے کہ انہوں اپنے والد صاحب کے دستاویزات کو 76 برس محفوظ رکھا اور اب انہیں کتابی شکل میں لائے ۔جو تقسیم کے وقت کی یاد تازہ کرتے ہیں اور حقائق کو سامنے لاتے ہیں۔

نامور کالم نگار ،شاعر اور صحافی طارق محمود شام  کا پوری قوم پر احسان ہےکہ انہوں نے اہم دستاویزات کو کتابی شکل میں لانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ۔

کتاب کی خوبصورت اشاعت ’’ قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ‘‘ لاہور کینٹ سے کی گئی ہے۔تاریخ کے طلباء کے لیے یہ کتاب نئی راہیں نکالے گی اور ان کو ان تمام چھپے چہروں کو سامنے لانے پر مجبور کرے گی جنہوں نے آزادیٔ پاکستان میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ’’چہرے بھلا ‘‘ دیئے گئے ۔