متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

اسمبلی تحلیل کرنے میں وقت نہیں لوں گا

Spread the love

پشاور ( ایس ایم ایس )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب حکم دیں گے اسمبلی تحلیل کرنے میں وقت نہیں لوں گا، بجٹ میں بانی کی ہدایات کے مطابق تبدیلیاں لائیں گے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ صوبے میں مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ گورنر نے بجٹ اجلاس کی سمری منظور نہ کی ہو۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جارہی ہے، ہفتے کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی تھی، سازش کرکے  پیشی منسوخ کروائی گئی تاکہ مشاورت نہ ہو سکے۔