متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

امریکی اور اسرائیلی حکام میں ’’تلخ کلامی‘‘ کی تفصیل سامنے آ گئی

Spread the love

تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران پر حملے سے متعلق اعلیٰ ترین امریکی اور اسرائیلی حکام میں ناخوشگوار ٹیلی فون کال کی خبر سامنے آئی ہے۔

’’جنگ ‘‘ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ  اسرائیلی حکام نے ضد کی کہ ایران پر حملے کے لیے 2 دن انتظار نہیں کر سکتے، اسرائیل اکیلے فردو نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ کر دے گا۔

 خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب امریکی صدر وینس نے کال کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں جنگ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔

امریکی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ہمیں جنگ میں گھسیٹ رہا ہے۔