متعلقہ

جمع

ان کے لیے گھر جنہیں دنیا نے چھوڑ دیا۔۔۔۔

افسانہ تحریر: پارس کیانی ( ساہیوال،  پاکستان ) بارش تھم چکی...

ربط اضطرار۔۔۔چولہا بجھا ہوا تھا ۔۔۔آنسو سلگ رہے تھے ۔۔۔زندگی کے زخموں سے مایوسی رس رہی تھی

افسانہ از: پارس کیانی ساہیوال، پاکستان بارش ابھی پوری طرح سےتھمی نہیں...

سائبر پٹرولنگ سیل کا بھرپور ایکشن،932 سوشل میڈیا اکاؤنٹس رپورٹ، اشتعال انگیزی پر 74 افراد گرفتار،

Spread the love

لاہور ( ایس ایم ایس ) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کے سائبر پٹرولنگ سیل کا بھرپور ایکشن، سائبر پٹرولنگ سیل سے تین دنوں کے دوران 932 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو رپورٹ کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کے باعث اب تک پنجاب میں 74 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سائبر پٹرولنگ سیل 24/7 سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز مواد کی مانیٹرنگ کر رہا ہے۔ اپنی طرز کے اس خصوصی سیل میں محکمہ داخلہ پنجاب، پولیس، ڈی جی پی آر اور پی آئی ٹی بی کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مذہبی منافرت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پر فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ کا سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک رسپانس سیل اس مقصد کیلئے سپیشل برانچ سے مستقل رابطے میں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فرقہ وارانہ مواد ہرگز شیئر نہ کریں۔