متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

برکس اجلاس میں بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی

Spread the love

بھارت کو پاکستان کے ساتھ جنگ میں پہل اور بعد ازاں دھول چاٹنے کے بعد سفارتی محاز پر بھی یکے بعد دیگرے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق برازیل میں ہونے والے برکس کے اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام واقعے کی مذمت کی گئی ہے مگر اس اعلامیے میں پاکستان کا ذکر تک موجود نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی کوششوں کے باوجود برکس اعلامیے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا جا سکا۔

دوسری جانب برکس کے اجلاس سے چینی صدر 2012ء کے بعد پہلی بار غیر حاضر رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی عدم شرکت بھارتی بیانیے کی حمایت نہ کرنے کا اشارہ ہے۔

ذرائع کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے برکس سمٹ سے خطاب کیا۔