spot_img

ذات صلة

جمع

نئی کابینہ …..پرانے چہرے…بڑے چیلنجز

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )آج حلف اٹھانے والی وفاقی کابینہ کے کس وزیر کو کونسی وزارت دی گئی ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنا دیا گیا ہے.تاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔خواجہ سعد رفیق نے بطور وفاقی وزیرِ ریلوے چارج سنبھالا ہے۔مریم اورنگزیب نے

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا ہے۔مسلم لیگ ( ن) کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیں ۔انہوں نے سیکرٹری منصوبہ بندی کو آج ہی پی ایس ڈی پی پر مکمل جائزہ اجلاس بلانے اور سی پیک پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کل رکھنے کی ہدایت کی۔جے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالشکور وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا چارج سنبھالا.جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات شاہ زین بگٹی نے سیکریٹری ڈاکٹر سید کلیم امام سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر نے اپنی وزارت سے متعلق ابتدائی بریفنگ بھی لی۔ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے فرائض سنبھال لیے۔مرتضیٰ محمود نے بطور وفاقی وزیرِ صنعت ،طارق بشیر چیمہ نے بطور وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی،اسرار ترین نے بطور وفاقی وزیرِ دفاعی پیداوار چارج سنبھال لیا۔جے یو آئی کے سینیٹر طلحہٰ محمود کو وفاقی وزیرِ سیفران، مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیرِ مواصلات، مرتضیٰ جاوید عباسی کو وزارتِ پارلیمانی امور کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے۔

spot_imgspot_img