متعلقہ

جمع

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن...

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

شفاف انتخابات کے سوا کوئی چارہ نہیں: عمران خان

Spread the love

اسلام آباد ( نیوز رپورٹ )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ 21 اپریل کو مینارِ پاکستان سے پاکستان کی حقیقی آزادی و خودمختاری کا اعلان کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سماجی میڈیا پر قوم سے براہِ راست گفتگو کرنے کا

فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اجلاس کو 21 اپریل کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس اجلاس سے متعلق جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ذمہ داران کو قافلوں کے ہمراہ بروقت جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کے ذریعے عوام کو اپنے مستقبل کا موقع دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔کسی ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ عوام کرتے ہیں۔ اگر حکومت کی تبدیلی قبول کی تو کوئی سربراہِ حکومت بیرونی دباؤ کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ پوری قوم اپنی آزادی و خود مختاری کے لیے یکجا اور متحرک ہے.