اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )معاملات اس مقام پر پہنچ چکے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کیا غور کیا جا رہا ہے ؟ ذرائع نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ معاملات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ، پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، احتجاج کے نام پر فتنہ فساد کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ ہونےپر ان کی بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا تھا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جب کہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔