متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

بھارت نے روزگارکیلئے جانیوالے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

Spread the love

 کراچی( ایس ایم ایس  )  بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ  نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے روزگارکیلئے جانے والے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کا بتانا ہے کہ  گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام افراد روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔