متعلقہ

جمع

پاکستان کے ذمے قرض اور واجبات کا حجم بڑھ گیا

Spread the love

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) پاکستان کے ذمے قرض اور واجبات کا حجم بڑھ گیا ۔

’’جنگ ‘‘کے مطابق پاکستان کے ذمے قرض اور واجبات کا حجم 138 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔اکنامک افئیرز ڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے، 3 سال میں سود کا حجم بڑھ کر 3 اعشاریہ 59 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔ 2022ء کے مقابلے گزشتہ سال سود کی ادائیگی 1 اعشاریہ 67 ارب ڈالرز بڑھ گئی، سود سمیت قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ 13 ارب 32 کروڑ ڈالرزخرچ ہوئے۔

اکنامک افئیرز ڈویژن کی دستاویز کے مطابق سود آئی ایم ایف، عالمی بینک، اےڈی بی، کمرشل بینکوں کو ادا کیا گیا، سعودی عرب اور چین نے بھی سیف ڈپازٹس پر سود وصول کیا۔ پاکستان کے نیٹ بیرونی قرضوں میں گزشتہ سال 1 اعشاریہ71 ارب ڈالرز اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ 3 سال میں 9 اعشاریہ 73 ارب ڈالرز قرض کی رقم واپس کی۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال 10 اعشاریہ 64 ارب ڈالرز کے نئے قرضے سائن کیے ہیں۔