spot_img

ذات صلة

جمع

یوکرین جنگ کے باعث فلسطینیوں کی امداد کیلئے مالی وسائل کم ہو رہے ہیں۔یورپی یونین

بیلجیئم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فلسطینی مہاجرین کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ کے باعث فلسطینیوں کی امداد کیلئے مالی وسائل کم ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار یورپین یونین میں UNRWA کے یورپین آفس کے ڈائریکٹر اور دیگر ذمہ داران نے آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔ادارے کے ڈائریکٹر میتھیاس برشرڈ نے کہا کہ

یوکرین کی جنگ کی وجہ سے امداد دینے والے ممالک اور ادارے فلسطینی مہاجرین کیلئے مسلسل فنڈنگ میں کمی کر رہے ہیں اور وہ فنڈز بھی فراہم نہیں ہو رہے جس کے انہوں نے وعدے کر رکھے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے ادارے نے اس سال کے آغاز میں شام کے بحران سے متاثرہ شام، اردن اور لبنان میں مقیم فلسطینیوں کیلئے 365 ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی لیکن اب تک صرف 39 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ دوسری جانب روس- یوکرین جنگ کے باعث خوراک کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے جس سے فلسطینیوں اور شام کے بحران کے دیگر متاثرین کی مدد کرنا دشوار تر ہو رہا ہے۔ 10 مئی کو یورپین دارالحکومت برسلز میں شامی ریجن کے مہاجرین کی امداد کیلئے ایک بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد ہورہی ہے جس میں ان مسائل کو زیادہ بہتر انداز میں اٹھایا جا سکے گا۔

spot_imgspot_img