لو ویو ( نیٹ نیوز ) ہالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی نمائندہ خصوصی انجلینا جولی ہفتے کو جنگ زدہ ملک یوکرین کے دورے پر پہنچی۔اس حوالے سے انکی یوکرین کے شہر لوویو میں ایک کافی شاپ میں کافی آرڈر کرتے
ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ان کا یہ دورہ جنگ سے متاثرہ یوکرینی مہاجرین سے ملاقات کرنا اور ان مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے والوں سے اظہارِ تشکر کرنا ہے۔ انجلینا اس موقع پر یوکرینی بچوں سے کھیلتے اور انہیں بہلاتی بھی نظر آئیں۔ان کے جنگ زدہ ملک کا اچانک دورہ کرنے پر دنیا بھر میں موجود ان کے پرستار کافی خوش اور متاثر ہیں۔