اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کہتا تھا (ن) سے (ش) نکلے گی، اس وقت کہاں ہے(ن) لیگ؟ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے اور یہ خود سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں، آپ دنیا کے جس ملک میں جائیں گے گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔شیخ رشید
کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورت حال ہے، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو نیا کٹا کھل جائے گا۔ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں۔پاک فوج کا احترام ہونا چاہیے۔ مسجد نبویﷺ پر ہوئے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ پانچ افراد یورپ سمیت جہاں بھی جائیں گے ان کو گندے انڈے پڑیں گے۔جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے، میں بڑا لیڈر نہیں بننا چاہتا، آپ مجھے بڑا لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔ عمران خان پر برا وقت آیا ہے، عمران خان کو ایسے وقت میں چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں۔