متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

احد رضا میر کی ہالی ووڈ میں شاندار انٹری،بھارت میں تعریفیں ، ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

Spread the love

کراچی ( شوبز نیوز ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے ہالی ووڈ میں شاندار انٹری سے ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداحوں کے بھی دل جیت لیے۔کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ احد رضا میر جلد ہی نیٹ فلکس اوریجنل ’ریزیڈینٹ ایول‘ میں نظر آنے والے ہیں اور

مداحوں کو اس سیریز کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار تھا۔نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈینٹ ایویل‘ کے ریلیز ہوتے ہی گزشتہ روز سے احد رضا میر پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اداکار کی نیٹ فلکس سیریز میں زبردست پرفارمنس کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔یہی نہیں احد رضا میر نے اپنے مداحوں کو ایک اور خوش خبری بھی سنا دی ہے کہ اُنہیں نیٹ فلکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز ’ریزیڈینٹ ایول‘ کے بعد اب ایک اور سیریز میں بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے۔احد رضا میر معروف ویب سیریز ʼورلڈ آن فائر‘ کے دوسرے سیزن میں جلوہ گر ہوں گے، جس میں وہ ʼراجب‘ نامی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔