متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

سعودی ولی عہد کا تیل کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھا نے سے انکار

Spread the love

جدہ ( نیٹ نیوز ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار 1 کروڑ 30 لاکھ بیرل سے بڑھا نہیں سکتے۔جدہ میں امریکا عرب کانفرنس سے خطاب کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے پاس تیل کی یومیہ پیداوار ایک کروڑ تیس لاکھ بیرل

سے بڑھانے کی صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کا استحکام تیل کی قیمتوں میں استحکام سے جڑا ہوا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ایران خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مزید مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، توانائی کے پائیدار ذرائع کے لیے حقیقت پسندانہ، ذمہ دارانہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔