38

بابر اعظم کے 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل …. جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔کپتان بابر اعظم کے 10 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل ہوگئے، انہوں نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 21 رنز بنانے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم پاکستان کی جانب سے تیز ترین 10 ہزار انٹرنیشنل

رنزبنانے والے بیٹر بن گئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 10 ہزار انٹرنیشنل رنزکا اعزاز 228 اننگز میں حاصل کیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے جاوید میانداد نے 248،سعید انور نے 255 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں