متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

سائفر لیکس ، کیا عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟، عمر سرفراز چیمہ

Spread the love

لاہور(وی او پی نیوز) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے دور میں کسان سڑکوں پر اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت کسانوں کے حقوق اور آواز دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، شہباز زرداری حکومت میں ہر طبقے کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ مہنگا ڈیزل،پٹرول، کھاد، بجلی اور جان لیوا ٹیکس کسانوں پر قہر بن کر ٹوٹے ہیں، عمران خان کے دور میں بہترین زرعی پالیسیوں سے کسان خوشحال ہوا، فصلوں

کی ریکارڈ پیداوار، زرعی نظام میں اصلاحات ہوئیں۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شہباز، زرداری حکومت آڈیو میں مان چکی ہے کہ سائفر حقیقت ہے، کیا عمران خان اپنے خلاف سازش پر خاموش ہوجاتے؟ سائفر کے حوالے سے حقیقت قوم کے سامنے آنا ضروری ہے مگر تحقیقات کرواتے ہوئے امپورٹڈ ٹولے کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔ شہباز زرداری حکومت سمجھتی ہے کہ سائفر غیر اہم ہے تو بلاتاخیر اس کی تحقیقات کروائے، چیئرمین عمران خان کئی مرتبہ اعلی عدلیہ سے بھی سائفر کے حوالے سے تحقیقات کی استدعا کر چکے ہیں۔