متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے، معیشت اور دہشت گردی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ وہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو

پاکستان کی سمندری سرحدوں کا محافظ بننے پر مبارک باد دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے باعث سمندری شعبہ مسلسل تبدیل ہورہا ہے، وہی بحری افواج غالب ہوں گی جو جنگ کے جدید رجحانات سے ہم آہنگ ہوں گی، مستقبل میں نیوی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔آرمی چیف نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، قائد اعظم گولڈ میڈل لیفٹیننٹ کاشف عبدالقیوم کو دیا گیا، مڈ شپ مین نوفل ملک کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر دی گئی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول رکھے۔