متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

جوبائیڈن نے یونیورسٹی آف پینسلوینیا سےبطور پروفیسر 10 لاکھ کیوں لیے؟ رپورٹ میں اہم انکشاف

Spread the love

واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) یقین کرنا مشکل ہے لیکن ایسا ہوا ہےجوبائیڈن نے 10 لاکھ ڈالرز لیے مگر طلبہ کو ایک مرتبہ بھی نہ پڑھایا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ماضی میں یونیورسٹی آف پینسلوینیا سے تنخواہ کے طور پر 3 سال میں 10 لاکھ ڈالرز تو لیے مگر طلبہ کو ایک مرتبہ بھی نہ پڑھایا۔ جوبائیڈن کو نائب صدر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد یونیورسٹی آف

پینسلوینیا نے بطور پروفیسر 10 لاکھ ڈالر دیے تاہم انہوں نے یونیورسٹی میں کوئی کلاس نہ لی۔ اس حوالے سے امریکی صدر نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں بتایا کہ نائب صدر رہنے کے 4 سال بعد وہ پینسلوینیا میں پروفیسر تھے۔2 سال کے دوران امریکی یونیورسٹی نے پروفیسر بائیڈن کو 10 لاکھ ڈالرز ادا کیے تاہم انہوں نے ایک مرتبہ بھی طلبہ کو نہیں پڑھایا۔ “جنگ “کے مطابق ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کو 2017ء میں 3 لاکھ 71 ہزار 159 جبکہ 2018ء اور 2019ء میں 5 لاکھ 40 ہزار 484 ڈالر دیے گئے۔ 2017ء میں جوبائیڈن کو اعزازی پروفیسر کا عہدہ دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ جو بائیڈن سابق امریکی صدر بارک اوباما کے دور میں نائب امریکی صدر تھے۔