متعلقہ

جمع

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

، زیر تعمیرداسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں اہم کامیابی،دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا گیا،کتنی بجلی پیدا ہو گی ؟ جانیے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) مدتوں بعد قوم کو کسی زیر تعمیر ڈیم کے حوالے سے اہم خبر سننے کو ملی ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا گیا۔ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ قدرتی گزر گاہ کے بجائے ڈائیورڑن ٹنل سے گزر رہا ہے۔ دریا کا رخ موڑنے کے

موقع پر جنرل منیجر، کنٹریکٹر، کنسلٹنٹس نمائندگان، انجینئرز اور ورکرز موجود تھے۔ دریائے سندھ کا رخ موڑنے پر چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے پراجیکٹ انتظامیہ کو مبارک باد دی، دریا کا رخ موڑنے کے بعد عارضی ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں۔واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عارضی ڈیم مکمل ہونے پر داسو پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر شروع ہو جائے گی، پراجیکٹ کی زیرِ تعمیر دوسری ڈائیورڑن ٹنل بھی اپریل کے وسط تک مکمل ہو جائے گی۔ ہائی فلو سیزن کے دوران دریائے سندھ کا پانی دونوں ڈائیورڑن ٹنل سے گزرے گا، 4 ہزار 320 میگاواٹ کا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2مراحل میں مکمل کیا جا رہا ہے۔  منصوبے کے پہلے مرحلے سے بجلی کی پیداوار 2026ءمیں شیڈول ہے۔