متعلقہ

جمع

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

بھارت میں دلت برادری نے اپنے گھروں پر برائے فروخت کے بورڈ کیوں لگا دیئے ؟ وجہ جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے

Spread the love

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں  یہ گھر کن لوگوں کے ہیں جن کے باہر “برائے فروخت ” کے بورڈ لگے ہیں ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ  بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے علاوہ دلت برادری کے افراد بھی ہجرت کرنے پر مجبور  ہو چکے ہیں اور انہوں نے اپنے گھروں پر برائے فروخت کے

file photo

بورڈ لگا دیے ہیں ۔”جنگ ” کے مطابق اتر پردیش (یو پی) میں ستیندر کمار نامی دلت شہری پر اپنی زمین پر درختوں کی کٹائی پر اونچی ذات کے ہندوؤں نے تشدد کیا۔ستیندر کمار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جان کا خوف ہے کیونکہ ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا اور ہمیں گھربار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔یو پی کے قصبے ایٹا میں گزشتہ 10 سال میں 70 دلت خاندانوں میں سے زیادہ تر علاقہ بدر ہوچکے ہیں۔ اب علاقے میں صرف سات دلت خاندان موجود ہیں جس میں سے چار خاندان اب گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔