متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

حکومت نے اگست میں کتنا قرض لیا ؟

Spread the love

اسلام آباد ( کامرس نیوز )اگست 2023 میں حکومت نے کتنا قرض لیا اس حوالے سے سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرضوں سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست 2023 میں حکومت نے 2 ہزار 218 ارب روپے قرض لیا۔ رواں سال جولائی کے

مقابلے اگست میں لیا گیا قرض 3.6 فیصد زائد ہے، ایک سال میں حکومت نے 14 ہزار 394 ارب روپے قرض لیا۔اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 63 ہزار 966 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا قرض 29 فیصد بڑھا ہے۔اگست 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 792 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 23.8 فیصد بڑھا ہے۔اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا بیرونی قرض 24 ہزار 175 ارب روپے ہے، ایک سال میں حکومت کا بیرونی قرض 38.8 فیصد بڑھا ہے۔