متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

ذہن میں ہے نیوزی لینڈ سے کیسے برتری لینی ہے، مکی آرتھر

Spread the love

بنگلورو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف رن ریٹ پر کیسے برتری لینی ہے ہمارے ذہن میں ہے، ہر طرح کا سیناریو ہمارے پاس موجود ہے۔ ہر گیم جیتنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم ہر شعبے میں اچھا کھیلی، اعداد و

file photo

شمار دیکھ کر اگلے میچز کی حکمت عملی بنا رہے ہیں، ذہن میں ہے کہ نیٹ رن ریٹ پر نیوزی لینڈ سے کیسے برتری لینی ہے۔ حارث رؤف اہم بولر ہے، اس کو تبدیل نہیں کریں گے، ممکن ہے کہ کیویز کے خلاف میچ میں تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتریں۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ شاداب خان بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں، لیکن ہم فی الحال کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ بھارت میں مسلسل سفر پلیئرز کیلئے مسئلہ نہیں، سخت سیکیورٹی پریشانی ہے، ایسا لگتا ہے ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئے۔