متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

گیس غائب،لیکن بلوں میں کتنا اضافہ ہو گیا ؟جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس نام کی کوئی چیز نہیں آ رہی لیکن بلوں میں 200 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں  گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باوجود نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں کے

گیس بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔حکومت نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا۔اس اضافے کا اطلاق ہونے کے بعد اب صارفین بھاری گیس بلوں کا بوجھ نا چاہتے ہوئے اٹھانے پر مجبور ہیں۔گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کے بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں اور سال کی نسبت بلوں میں بڑا فرق آ گیا ہے، گیس کے اضافی بلوں نے نئے امتحان میں ڈال دیا ہے۔ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے، گیزر تو چلتے نہیں، کیا اب تین وقت کا کھانا بھی نہ بنائیں۔