متعلقہ

جمع

نشان تبدیل ہوئے تو متعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں، ذرائع کا اہم انکشاف

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے کہ اگر نشان تبدیل ہوئے تو متعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں ۔انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی کرسکتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا،

جس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔”جنگ ” کے مطابق ذرائع  نے بتایا کہ اگر عدالتی فیصلوں کے ذریعے انتخابی نشان تبدیل ہوئے تو الیکشن کمیشن متعلقہ حلقوں میں انتخابات ملتوی کرسکتا ہے۔ دراصل الیکشن کمیشن کے پاس بیلٹ پیپرز کی چھپائی کےلیے زیادہ مہلت موجود نہیں ہے۔اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن اس بار گزشتہ مرتبہ سے ایک تہائی زیادہ بیلٹ پیپرز چھاپ رہا ہے۔ اگر ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل کئے گئے تو الیکشن کمیشن کے لئے وقت پر انتظامات مکمل کرنا ممکن نہیں ہو گا۔ الیکشن کمیشن حلقوں میں بیلٹ پیپرز ایئر لفٹ کرنے پر بھی غور کررہا ہے۔