متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ، 4 بچے موت کے منہ میں چلے گئے

Spread the love

میرٹھ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ والدین زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست یوپی کے ضلع میرٹھ میں موبائل فون چارجر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی

لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے ایک ہی گھر کے 4 بچے جھلس کر چل بسے، بچے حادثے کے وقت سو رہے تھے۔ بچوں کے والدین انہیں بچانے کی کوشش میں جھلس گئے، بچوں کی والدہ شدید زخمی اور مقامی اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ والد کی حالت پہلے سے بہتر ہےتاہم اب بھی زیر علاج ہیں۔