متعلقہ

جمع

وزیر داخلہ محسن نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی اہم ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن...

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8ججز کو “مشکوک” خط کس نے لکھے , نام سامنے آ گیا۔۔؟

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) اور اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8ججز کو “مشکوک” خط مل گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ہائی کورٹ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں۔”جنگ ” کے مطابق عدالتی ذرائع کے

مطابق ایک جج کے سٹاف نے خط کھولا تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا۔اسلام آباد پولیس کے ایکسپرٹس کی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ایکسپرٹس کی ٹیم تحقیقات میں مشغول ہے کہ پاؤڈر کی نوعیت کیا ہے؟عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ خط کے متن میں لفظ اینتھریکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔ریشم نامی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے ججز کوخطوط بھیجے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی پولیس کو طلب کر لیا ہے۔