کراچی ( وی او پی نیوز )وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 2018ء میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، یہ متنازع ترین الیکشن تھا، ایک مصنوعی شخص کو مصنوعی لیڈر بناکر پیش کیا گیا۔ ان کا لیڈر گرفتار ہوتا ہے تو 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں، کیا صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور گرفتار نہیں ہوئیں، زمان پارک میں پولیس پر پیٹرول بموں سے حملے کیے گئے۔ آپ کو دہشت گردی اور سیاست میں فرق کرنا ہوگا۔
