متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

نجی سکول کے چوکیدار کی چوتھی جماعت کی طالبہ سے زیادتی

Spread the love

صوابی (ایس ایم ایس) صوابی میں نجی سکول کے چوکیدار کی جانب سے مبینہ طور پر چوتھی جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خبر رساں ادارے ” آئی این پی ” کے مطابق متاثرہ بچی کے بیان کے مطابق چوکیدار نے صفائی کے بہانے اسے سکول کے کمرے کے اندر بلایا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس چوکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق صوابی کے تھانہ کالوخان کی حدود میں واقع ادینہ کے علاقے میں نجی سکول کے چوکیدار نے ایک نوعمر طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق چوکیدار کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی عمر 12 سال ہے اور وہ چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ہے۔پولیس نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں نجی سکول کے چوکیدار کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔