متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

Spread the love

اسلام آباد (ایس ایم ایس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم غوری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سہولیات سے محروم رکھنے کی بھی مذمت کی ہے، آج مشاورت ہوئی ہے کہ حکومت نے کل شب خون مارا ہے، حکومت نے کسی اور کو نہیں اپنے آپ کو توسیع دینے کی کوشش کی ہے،ہم اپوزیشن کی دوسری سیاسی جماعتوں سے مل کر پارلیمنٹ اور پارلیمان کے باہر مل کر جدوجہد کریں گے۔

“ڈیلی پاکستان آن لائن ” کے مطابق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جو رویہ سامنے آیا ہے وہ کسی صورت جمہوری نہیں ہے، جعلی مینڈیٹ والی اسمبلی کی قانون سازی کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ ہم نے فوجی عدالتوں سمیت بہت کچھ اصل مسودے سے نکلوایا ہے، بعض شقوں کو آج حکومت نے استعمال کیا ہے،  اگر بانی پی ٹی آئی کی میرٹ پر رہائی بنتی ہے تو ضرور ملنی چاہیے، مقدمات پر مقدمات نہیں بننے چاہیئں۔