متعلقہ

جمع

تحریکِ انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

راولپنڈی ( ایس ایم ایس )راولپنڈی میں پاکستان تحریکِ...

پیٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس  ) حکومت کی...

گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک تعمیر کر لی

لاہور ( ایس ایم ایس ) بیدیاں روڈ پر...

متحدہ عرب امارات میں شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

Spread the love

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو شادی پر ملنے والی تعطیلات سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

’’جیو نیوز ‘‘ نے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں سرکاری ملازمین کو شادی کے لیے 10 روز کی چھٹیوں کی منظور ی دی ہے۔ سوائے فوجی اہلکاروں کے چھٹیوں کے دوران ملازم کو واپس نہیں بلایا جاسکتا اور فوجی اہلکاروں کی واپسی بھی ناگزیر حالات کے تحت ہوگی، اگر کسی فوجی کو چھٹیوں کے دوران واپس بلایا گیا تو بعدازاں اس کی بچی ہوئی چھٹیاں اسے دی جائیں گی۔

اس کے علاوہ اگر کسی وجہ سے چھٹی مقررہ مدت میں نہ لی جا سکے تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال کے لیے چھٹی منتقل کی جا سکتی ہے لیکن اس کی معقول وجہ بتانا ہوگی۔ یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ  سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو خوشگوار بنایا جائے۔