متعلقہ

جمع

 کراچی : لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی طالبہ اچانک گولی لگنے سے جاں بحق

Spread the love

کراچی( ایس ایم ایس ) کراچی کے علاقے لانڈھی میں چلتے رکشے میں بیٹھی لڑکی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو کے مطابق لڑکی کی شناخت گیارہویں جماعت کی طالبہ 17 سالہ کومل کے نام سے ہوئی ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی بھائی کے ساتھ کزن کے گھر سے واپس آرہی تھی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی رکشے میں والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر جارہی تھی، اچانک گولی رکشے کے شیشے کو توڑتی ہوئی آکر لڑکی کو لگی۔

پولیس کا اس حوالے سے مزید بتانا ہے کہ رکشا ڈرائیور پہلے زخمی لڑکی کو سندھ گورنمنٹ اسپتال اور پھر جناح اسپتال لے گیا۔

پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔