44

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ

Spread the love

نوشہرہ ( نیوز رپورٹ )پاک فوج کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور (اے ایس سی) سینٹر نوشہرہ کا دورہ کیا اور میجر جنرل عثمان

حق کو کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کے دورے میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے امن اور آپریشنز کے دوران آرمی سروس کور کے تعاون اور لاجسٹک سپورٹ کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں