متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، ممکنہ ذمے داروں کے نام کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کر وادی ہے ، مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو قوم کے سامنے آئے گی : عمران خان کا سیالکوٹ جلسے میں اہم انکشاف

Spread the love

سیالکوٹ ( وی او پی نیوز )سابق وزیراعظم اپنے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اور جلسے کیلئے مطلوبہ گراؤنڈ نہ ملنے کے باوجود سیالکوٹ پہنچے . سیالکوٹ میں تاریخی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اہم انکشاف کر ڈالا کہ بند کمروں میں مجھے جان سے مارنے کی سازش ہو رہی ہے، اس سازش کا مجھے پہلے سے پتہ تھا، میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی ہے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے، میں نے ممکنہ ذمے داروں کے نام کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کر وادی ہے، میں نے قتل کرنے کی سازش کرنے والوں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو ریکارڈ کر واکے محفوظ جگہ پر رکھوادی ہے، چاہتا ہوں کہ مجھے کچھ ہوا تو عوام کو پتہ چل جائے کہ کون کون لوگ میرے خلاف سازش کر رہے تھے۔حکومت نے سازش کر

کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا، نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے. شریف اور زرداری خاندان نے30 سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔عمران خان نے وزیر دفاع خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں” خواجہ وینٹی لیٹر” قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو وینٹی لیٹر پر تم نے ڈالا ہے ، ہم نے تو صرف ساڑھے تین سال ملک میں حکومت کی ، تم لوگ یہاں سے پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے گئے ہو۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج تک دنیا کی تاریخ میں کبھی کوئی انقلاب کو نہیں روک سکا، یہ سیاست نہیں ہورہی یہ انقلاب آرہا ہے، اور اسے نہ نواز شریف روک سکتے ہیں ، نہ شہباز شریف ، نہ ان کا بیٹا روک سکتا ہے، نہ ہی وزیر داخلہ روک سکتا ہے ، اس انقلاب کو اب دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ ساڑھے تین سال کوشش کی کہ30 سال سے ملک لوٹنے والوں کو سزا ہو، طاقتور عہدے پر بیٹھے انصاف کرنے والے کرپشن کو برا ہی نہیں سمجھتے تھے۔میں آپ لوگوں کو بیس مئی کے بعد کال دوں گا ، آپ لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا ہے۔جب ہم اسلام آباد پہنچیں گے تو پر امن رہیں گے ، اگر تم نے روکنے یا انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو تمھیں پورے پاکستان میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ میں عدلیہ سے عاجزی کے ساتھ سوال کرتا ہوں ، کہ میں کیا بہت خطرناک ہوں جو ملک سے غداری کرنے جارہا تھا کہ آپ نے رات بارہ بجے عدالتیں کھول دیں۔ میرا معصومانہ سا سوال ہے کہ شہباز شریف ، ان کے بیٹے حمزہ اور سلمان شہباز پر 24 ارب روپے کے کیسز ہیں، 24 ارب کا مطلب دو ہزار چار سو کروڑ روپے کی کرپشن کے ان لوگوں پر کیسز ہیں۔