بجرنگی بھائی جان کا ایک اور کارنامہ ،فلم کا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا

Spread the love

ممبئی ( شو بز نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کیسا مزاج رکھتے ہیں ۔۔۔۔جی ہاں یہ تو سب جانتے ہیں کہ سلمان  اپنے فیاضانہ مزاج کے حوالے سے جانے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے انھیں پوری بالی وڈ انڈسٹری میں بھائی جان کہہ کر پکارا جاتا  ہے۔سلمان ہمیشہ اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں کی مدد کے حوالے سے سب سے آگے ہوتے ہیں۔کچھ اسی قسم کا مظاہرہ حال ہی میں سلو بھائی نے تیلگو فلموں کے سپر اسٹار چرن جیوی کے

ساتھ کیا اور ان کی فلم ’گاڈ فادر‘ میں اپنے مختصر رول کے لیے ایک پیسا بھی لینے سے انکار کردیا، پروڈیوسر نے انہیں بطور مہمان اداکار 15 سے 20 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔یاد رہے کہ سلمان خان اپنے لڑکپن سے چرن جیوی سے کافی متاثر رہے ہیں۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب چرن جیوی کے بیٹے رام چرن، اپنی بالی ووڈ میں پہلی فلم زنجیر کی شوٹنگ کے لیے ممبئی آئے تو ان کے سیٹ پر بلا ناغہ روزانہ کھانا سلمان خان بھجوایا کرتے تھے۔بدھ کو چرن جیوی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں یہ انکشاف کیا کہ وہ اپنے پیارے دوست سلمان خان کے ساتھ فلم ’گاڈ فادر‘ میں کام کرینگے۔ انھوں نے سلمان خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ انھیں سلمان کے ساتھ کام کرکے بہت زیادہ خوشی ہوگی۔یاد رہے کہ گاڈ فادر ایک کمرشل انٹرٹینر ہے جس کی ہدایتکاری موہن راجہ نے دی ہے اور یہ ملیالم سپر ہٹ فلم لوسیفر کا آفیشل تیلگو ری میک ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: