لاہور (وی او پی نیوز ) جانے کب ہونگے کم ….غریب عوام کے غم …..اور اب گندم کی قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ ملک میں آٹے کی قلت پیدا ہو جائے گی . آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت 100روپے
فی کلو تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کر دیئے ہیں ۔ صوبائی دارلحکومت میں آٹا چکیوں پر گندم کی سپلائی بری طرح متاثر ،2200 روپے من والی گندم مہنگی ہوکر 2900 روپےمن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ڈیزل کی قیمتوں میں30 روپےفی لٹر اضافے نےگندم کیریج اخراجات50 روپے من تک بڑھادیئے۔لاہورآٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن نے بتایا کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قلت 25 فیصد ہوچکی ہے،اس وقت جنوبی پنجاب کی غلہ منڈیوں میں2900 روپے من تک گندم پہنچ چکی۔حکومت نے توجہ نہ دی تو گندم 4ہزار روپے فی من تک پہنچ سکتی ہے۔