لاہور ( سپورٹس نیوز ) شعیب اختر جنہیں دنیائے کرکٹ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پکارتی ہے نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں
دُنیا کے تین عظیم کرکٹرز کے نام بتا ئے ہیں ۔ معروف کامیڈین تنمے بھٹ کے یوٹیوب چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’شین وارن بڑے دل کے مالک تھے، وہ ایک اچھا دوست تھا جو ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہتا تھا۔شین وارن کے اندر ایک تیز گیند باز چھپا تھا، ان کے انتقال سے مجھے بہت دکھ ہوا، وہ بہت جلد چلا گیا۔ شعیب نے تین عظیم کرکٹرز کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے تین عظیم کھلاڑی وسیم اکرم، شین وارن اور سچن ٹنڈولکر ہیں۔‘