لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں5 نئے قبرستان بنانے کا فیصلہ کیاہے۔محکمہ بلدیات نے بجٹ میں گزشتہ مالی سال میں نظر انداز ہونے
والے اہم منصوبے کو دوبارہ شامل کرلیا ہے۔پانچ ماڈل قبرستان شہر خاموشاں کے لئے 25 کروڑ سے زائد مختص کرنے کی تجویز ہے۔آئندہ مالی سال میں لاہور شہر میں نئے قبرستانوں کے لئے بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔