متعلقہ

جمع

سکولوں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر قائم، طلبہ کے امتحانی سنٹرز تبدیل 

Spread the love

 لاہور (نیوز ڈیسک) سکولوں میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر کا قیام، لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلباء کے عملی امتحان کیلئے سنٹر تبدیل کردیے، طلباء کو نئی رول نمبرسلپ جاری کردی گئیں۔تفصیلا ت کے مطا بق شہر بھر کے بیشتر سرکاری سکولوں میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاتر بنا دیئے گئے ہیں

جس کے باعث لاہور بورڈ نے سینکڑوں طلباء کے عملی امتحان کیلئے سنٹر تبدیل کردیے ہیں۔عملی امتحان کیلئے سنٹر تبدیل ہونے پر طلباء پریشانی سے دوچار ہو گئے۔ لاہور بورڈ نے طلباء کو نئی رول نمبر سلپ جاری کردی ہیں۔نئی رول نمبر سلپ مطالعہ پاکستان کے آخری پیپر کے روز  طلباء کو فراہم کردی گئیں،لاہور بورڈ نے طلباء  نئے شیڈول کے تحت پریکٹیکل دینے کی خصوصی طور پر ہدایت بھی جاری کردی  ہیں۔