اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان میں مہنگائی، معاشی صورتحال اور ملکی سمت سے پریشان شہریوں کی شرح میں گزشتہ 2 ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔اپسوس
پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس سروے کی دوسری سہہ ماہی کی رپورٹ جاری کی ہے سروے رپورٹ کے مطابق مارچ 2022 میں 44 فیصد مہنگائی سے پریشان تھے تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 47 فیصد پر پہنچ گئی اس کے علاوہ ملکی سمت کو غلط کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 80 فیصد سے بڑھ کر 88 فیصد ہوگئی ہے سروے میں شریک 49فیصد افراد نے ملکی معیشت کو کمزور کہا جبکہ 64 فیصد آئندہ 6 ماہ میں معاشی بہتری سے ناامْید دکھائی دئیے۔