متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے ، نواز شریف کو ابھی واپسی کی اجازت نہیں ملی، فواد چودھری

Spread the love

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نواز شریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی۔عمران خان کی گرفتاری کے بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار

کرنا رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والے کو پاگل خانے جانا چاہیے۔ شہباز شریف ڈیل کرکے ہی وزیراعظم بنے ہیں، ڈیل کے بغیر تو شہبازشریف پاکستان بھی نہیں آسکتے تھے، شہبازشریف کا اپنا کوئی موقف نہیں اس لئے ان سے ڈیل ہوجاتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا اور نہ ہی چلنا ہے۔ ن لیگ کہتی ہیں زرداری سے ڈیل ہوگئی تو نواز شریف سے بھی کریں تاہم نوازشریف نے کبھی ڈیل کے بغیر نہیں آنا ہے، نوازشریف میں عمران خان والا حوصلہ نہیں کہ کھڑے ہوسکیں۔