متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

محکمہ موسمیات کی آج سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

Spread the love

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج شام سے گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جون سے بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی کہ 15 جون سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی، کشمیر اور

گلگت بلتستان کے مختلف حصوں میں بارش برسے گی، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، مانسہرہ، کوہاٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے۔17 سے 19 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں بارش برسے گی، پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 15 جون سے 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔