39

دہشتگردی کیلیے مالی مددکی فراہمی کے الزامات ،پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک کیخلاف دائر مقدمہ جیت لیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے مالی مددکی فراہمی کے الزامات پر دائر مقدمہ جیت لیا۔ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان نے مقدمہ فیڈرل کورٹ نیویارک میں جیتا ہے۔ چند سال قبل افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر

حملے میں 9 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، اس سلسلے میں نیویارک کی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان پر دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات میں مقدمہ دائرکیا گیا تھا۔ مقدمہ ہارنیکی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرکا جرمانہ ادا کرنا پڑتا اور نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہو جاتا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمہ ہارنیکی صورت میں پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا۔ذرائع اٹارنی جنرل آفس نے بتایا ہے کہ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹس یونٹ نے لڑا، مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نیکی، اسی قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک اور پی آئی اے کے اثاثے منجمندکرنے کے مقدمات بھی لڑے، قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں