58

حالات تیزی سے خراب ہورہے ہیں، شیخ رشید

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات جس تیزی سے خراب ہورہے ہیں، اس پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اب نواز شریف کی واپسی کا منتظر ہے۔ امپورٹڈ

حکومت مفاد پرستوں کا دوسرا نام ہے، جسے اپنے کیسز ختم کرانے کی فکر ہے، غریبوں کی پروا نہیں۔ حکمران آئی ایم ایف کے معاہدے کے لیے امریکا کے پاؤں پڑ رہے ہیں، جلد بجلی میں اضافے کا تیسرا کرنٹ لگے گا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایک مہینے میں درآمدی بل 100 فیصد بڑھ گیا، 7 ارب ڈالرز کے ریزرو،1 ارب کی ترسیلات اور 500 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کم ہوگئی۔ ڈالر 210 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ ایل این جی بھی مہنگی خریدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں