متعلقہ

جمع

معاشی پابندیوں کے بعدروس کا بھرپور جواب …. صدر بائیڈن سمیت25امریکیوں پر پابندی لگا دی

Spread the love

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک ) روس نے جی سیون ممالک کی جانب سے سونے کی تجارت پر پابندی کے بعد امریکی صدر ان کی اہلیہ اور بیٹی سمیت 25 امریکیوں پر سفری پابندی عائد کردی۔ “واشنگٹن پوسٹ “کے مطابق روس نے امریکا کی سیاسی شخصیات اور تاجروں کے خلاف پابندیوں میں مسلسل توسیع کو جاری رکھتے ہوئے مزید 25 امریکیوں پر پابندی عائد کردی، جن امریکی شخصیات کو سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اُن میں صدر جوبائیڈن کی اہلیہ اور

بیٹی بھی شامل ہیں۔سٹاپ لسٹ میں امریکی سینیٹرز سوسن کولنز، میک کونل، چارلس گراسلی اور کرسٹن گلیبرانڈ بھی شامل ہیں ،اس کے علاوہ پروفیسرز، محققین اور حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا کی جانب سے صدر پوٹن اور روس پر مسلسل پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ یورپی یونین سمیت مغربی ممالک نے بھی تجارتی اور اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں اور حال ہی میں جی سیون ممالک نے روس سے سونے کی تجارت پر بھی پابندی لگا دی ہے ۔روس نے ان پابندیوں کے جواب میں سخت ردعمل اپناتے ہوئے جوابی پابندیاں عائد کی ہیں اور یوکرین پر مسلسل حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔