51

دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکے،حالات اب بھی مشکل ہیں: مفتاح اسماعیل

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) اسلام آباد میں منعقدہ ٹرن اراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آج صبح پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی ملا ہے، جس کے مطابق آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں قسط کو ملا دیا ہے، ساتویں قسط 900 ملین ڈالر اور آٹھویں قسط تقریباً 1 ارب ڈالر کی ہے. پاکستان اب دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے۔ 10 لاکھ افراد کو سستا پیٹرول اسکیم پر رجسٹر کر چکے ہیں، پاکستان پانچویں خسارے کا متحمل نہیں ہو سکتا تھا، ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے ہمیں مشکل فیصلے لینے پڑے، ٹیکس نہیں جمع کر سکتے تو خود داری

کی بات نہ کریں۔ جب ہم آئے تو پاکستان کو 4 ریکارڈ بجٹ خساروں کا سامنا تھا، پونے 4 برسوں میں 20 ہزار ارب روپے قرض لیا گیا، آج ہمیں 4 ہزار ارب روپے ڈیٹ سروسنگ کرنی پڑ رہی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر 120 ارب روپے کی سبسڈی ملک کو دیوالیہ کر دیتی ہے، قوم پر فخر ہے کہ اس نے سمجھا کہ ملک دیوالیہ پن کی نہج پر تھا، اس لیے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا۔ میں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹوں کی فیکٹریوں پر اور اپنی فیکٹریوں پر ٹیکس لگایا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے ہیں، سپر ٹیکس لگایا ہے، سپر ٹیکس اس پر لگایا ہے جس کی آمدن زیادہ ہے، ہم پورے پاکستان کے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں، امیروں پر ٹیکس لگایا ہے۔ ملک کی ترقی کے لیے سرمایہ داروں کو حصہ ڈالنا ہو گا، ہمیں ٹیکس وصولی کے معاملات کو درست کرنا ہے، حالات اب بھی مشکل ہیں، لیکن ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں